ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ میں’ ‘بیبو” کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور کی زمانہ طالب علمی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں کرینہ کپور مغربی بنگال کے علاقے کالمپونگ میں اپنی نئی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔فلم کی عکس بندی کے دوران، کرینہ کپور کی ملاقات اپنی اسکول کی ایک سہیلی سے ہوئی جنہوں نے اداکارہ کو ماضی یاد کرنے پر مجبور کردیا۔ ماضی کو یاد کرتے ہوئے کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے زمانہ طالب علمی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔تصاویر میں کرینہ کپور کو اپنی سہیلیوں کے ہمراہ اسکول کے یونیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے۔کرینہ کپور کے مطابق، یہ تصاویر سال 1996 میں لی گئی تھیں، جب دہیرادوں کے ویلہیم اسکول کی طالبات نے راجستھان کا دورہ کیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کرینہ کپور کی تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
نادرا نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی فہرستوں پر اپنی رائے...
اسلام آباد(این این آئی)نادرا نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی فہرستوں پر اپنی رائے پیش کرنے کے لئے اجلاس میں مدعو...
شاہ محمود قریشی نے آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کی رپورٹس کو یکسر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کی رپورٹس کو...
کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ،دو افرادجان کی بازی ہارگئے، مزید675 کیسزرپورٹ
اسلام آباد (این این آئی)کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ ایک روزمیں دو افرادجان کی بازی ہارگئے، مزید675 کیسزرپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ...
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ای سی سی کا اجلاس 6 جولائی کو طلب...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ای سی سی کا اجلاس 6 جولائی کو طلب کرلیا،ای سی سی آٹھ نکاتی...
تحریک انصاف کا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے فورنزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ...