مکہ مکرمہ (این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جانب سے مسجد حرام میں آنے والی مسلمان زائرات کی دینی رہ نمائی کے لیے ایک نئی سروس متعارف کرائی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ نئی سروس اسمارٹ روبوٹ کی شکل میں ہے جو خواتین کو دینی امور میں فتاوی اور 11 عالمی زبانوں میں فتاوی کا ترجمہ پیش کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ روبوٹ پانچ گیگا ہرٹز کی رفتار سے وائرلیس نیٹ ورک سسٹم وائی فائی کے ذریعے مسجد حرام میں خواتین معتمرین کے لیے جدید الیکٹرانک طریقے سے عبادات کے طریقہ کار کے بارے میں مشاورتی خدمات، رہ نمائی اور تعارف فراہم کرتا ہے۔ یہ روبوٹ نامور علما، قضا اور یونیورسٹی کے عملے کے ذریعے تیز رفتار معلومات حاصل کرتا اور انہیں زائرین تک پہنچاتا ہے۔سمارٹ گائیڈنس روبوٹ زائرین تک کو 21 انچ کی ٹچ اسکرین کے ذریعے پہنچاتا ہے۔ یہ معلومات عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، فارسی، ترکی، مالے، اردو، چینی، بنگالی اور ہوساوی زبان کو سپورٹ کرتا ہے۔اس میں ایک جدید اور لچکدار ڈیزائن بھی شامل ہے جو پوری مسجد حرام میں شرعی فتوی خدمات فراہم کرنے کے لیے اس کی نقل و حرکت میں لچک دیتا ہے اور ایک ہائی ڈیفینیشن اور ہائی ریزولوشن کیمرہ سسٹم جو سائٹ کے ارد گرد امیجنگ اور آواز میں ہائی ڈیفینیشن ہیڈ فون، اور شور ہٹانے کی تکنیک استعمال کرتے ہوئے زائرین تک معلومات پہنچاتا ہے۔یہ سروس صدارت عامہ برائے امور حرمین کے سال 2024 کے اہداف اور مملکت سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف مقاصد کا حصہ ہے جس میں حرمین شریفین میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تبدیلی کو استعمال کرتے ہوئے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...