اِلینوائے(این این آئی) امریکی ریاست اِلینوائے کے رہائیشیوں کو زر تلافی کی مد میں فیس بک کی جانب سے 397 ڈالرز دیے جانے متوقع ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کے نیٹ ورک نے گزشتہ برس 2015 میں درج ہونے والے کلاس ایکشن پرائیویسی کے مقدمے کو ختم کرنے کے لیے 65 کروڑ ڈالرز کی خطیر رقم کی ادائیگی کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔مقدمے میں فیس بک پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ یہ صارفین کی اجازت کے بغیر ان کا بائیو میٹرک ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے اور اس ڈیٹا کو ذخیرہ کر رہا ہے۔9 کروڑ 75 لاکھ ڈالرز وکلا کی فیس اور دیگر اخراجات کو ہٹا کر بچنے والی رقم کی تقسیم اِلینوائے کے ان فیس بک صارفین کے مابین تقسیم کی جائے گی جنہوں نے دسمبر 2020 تک دعوی دائر کیا تھا۔اِلینوائے کے مقامیوں کو یہ رقم فیس بک کی جانب سے ریاست کے 2008 بائیو میٹرک انفارمیشن پرائیویسی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دی جائے گی۔ایکٹ کے تحت صارفین کمپنیوں کی جانب سے پرائیویسی کی پامالی یعنی انگلیوں کے نشان، ریٹینا اسکین، فیشل جیو میٹری وغیرہ بغیر اجازت حاصل کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ دائر کرسکتے ہیں۔فیس بک کی جانب سے کی جانے والی رقم کی ادائیگی اِلینوائے قانون کے تحت اب تک کا سب سے بڑا تصفیہ ہے۔امریکی شہری آزادی کی یونین نے بائیو میٹرک انفارمیشن پرائیویسی ایکٹ کو استعمال کرتے ہوئے نگرانی کرنے والی کمپنی کلیئر ویو اے آئی سے تصفیہ کرنے کی کوشش کی۔مذکورہ کمپنی نے مبینہ طور پر دنیا بھر کی آن لائن پروفائلز سے 10 ارب سے زائد انگلیوں کے نشانات جمع کیے تھے اور ان کو اپنے گاہکوں کو بیچا تھا، جن میں ریاستی اور مقامی پولیس کے محکمے شامل تھے۔فیس بک چہرے کی شناخت (فیشل ریکاگنیشن)کو 2010 سے استعمال کر رہا ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تصاویر آسانی کے ساتھ کم وقت میں ٹیگ کردی جاتی ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...