اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کی تمام خواتین کو تحریک انصاف کے جلسوں کے بائیکاٹ کا مشورہ دیدیا۔ اپنے بیان میں سلیم مانڈی والا نے کہاکہ عمران خان کے مریم نواز سے متعلق الفاظ خواتین کی تذلیل کے مترادف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان مریم نواز سے متعلق استعمال کئے گئے الفاظ پر خواتین سے معافی مانگیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے سیاست میں گالم گلوچ برگیڈ کو تیار کرکے ایسی زبان استعمال کرنے والوں کو شاباش دی۔ انہوںنے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماء بھی ہر جلسے اور چوک پر ذاتیات پر اتر کر مخالفین کو گالیاں دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت کو سیاست میں ذاتیات اور گالم گلوچ سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف میں شامل خواتین کو اپنی قیادت کے سامنے ان الفاظ پر احتجاج کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان جب تک معافی نہ مانگیں، خواتین انکے جلسوں میں شرکت نہ کریں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...