نمبرز پورے ہیں،حکومت آئینی مدت پوری کرے گی’حمزہ شہباز

0
291

لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں ،حکومت اپنی آئینی اور قانونی مدت پوری کرے گی،اللہ نے جومجھے ذمہ داری دی ہے کوشش ہے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کروں۔عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم نمبرز دکھائیں گے تو ساری چہ مگوئیاں دم توڑ جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مریم نواز سے متعلق گفتگو اس کی منفی ذہنیت کی عکاس ہے۔