روسی صدر پرقاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کا انکشاف

0
307

کیف (این این آئی)یوکرین کے انٹیلی جنس ڈائریکٹربوڈانوف نے دعوی کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین دو ماہ قبل یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے وسط میں قاتلانہ حملے میں بال بال بچے تھے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں بوڈانوف نے کہا کہ ماسکو کی جانب سے قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کا اعلان نہیں کیا گیا تھا تاکہ نازک وقت میں روسی عوام کے حوصلے متاثر نہ ہوں۔ تاہم ایک روسی اخبار نے قاتلانہ حملے کے فورا بعد کہا تھا کہ پوتین ایک جنازے میں اپنا جوہری بیگ لے کر جا رہے تھے۔ ایک ایسا بیگ جو ریموٹ حملہ کر سکتا ہے جس سے ان کے کسی بھی لمحے قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر ہوتا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق پوتین کریملن میں اعلی حکام کی اقتدار پرقبضے اور انہیں معزول کرنے کی خواہش کے خوف سے ایک زیر زمین پناہ گاہ میں چھپے ہوئے ہیں۔ اخبار نے لکھا کہ وہ بے وقوف ہیں جو اپنی زندگی ایک زیر زمین پناہ گاہ میں گزارتے ہیں۔ وہاں بھی انہیں خوف لاحق ہے کہ کہیں انہیں کھانے میں زہر نہ دے دی جائے۔ڈیلی مرر نے کہا کہ پوتین اپنے صبح کے سوئمنگ پول میں پانی کی کیمیائی سطح کے بارے میں فکر مند ہیں اور قتل کیے جانے کے اس قدر خوف میں ہیں کہ وہ اپنے ایک بار قابل اعتماد اندرونی حلقے سے دور ہو گئے ہیں۔