یاسین ملک کو قصوروار ٹھہرانے جانے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

0
319

سرینگر(این این آئی) بھارت کی ایک عدالت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمے میں قصوروارٹھہرائے جانے کے خلاف منگل کو پورے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی تھی اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور تاجر اور طلبا یونینوں سمیت سول سوسائٹی کی دیگر تنظیموں نے ہڑتال کی مکمل حمایت ۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے (کل)بدھ کومقبوضہ جموں وکشمیراور دنیا کے تمام بڑے دارالحکومتوں میں احتجاجی مظاہروں کی کال بھی دی رکھی ہے۔ محمد یاسین ملک کو جمعرات کو بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت نے 2017میںدرج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔