اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں پولیس اہلکار کمال احمد پر فائرنگ کرکے سرخ لکیر پار کی گئی، میڈیا سیاسی سرگرمیوں کی کوریج کرے تاہم شرپسندی، تشدد اور دہشت پھیلانے کی سرگرمیوں کی بائیکاٹ کرے، وزیراعظم شہبازشریف معیشت اور عوام کی حفاظت کرنے کے دوٹوک ارادے کا اظہار کرچکے ہیں، پاکستان کی معیشت اور عوام کو بچانے کے لئے ریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے، معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے راستے میں سرخ لکیر کھینچ دی ہے، کسی کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خودمختاری کو بچانے کی جنگ میں کامیابی کیلئے سیاسی استحکام بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تباہ کرکے جانے والوں کو مزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوںنے کہاکہ معیشت اور عوام کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معیشت جب بھی ٹیک آف کرنے لگتی ہے، عمران صاحب کی شرپسندی اس کے راستے کی رکاوٹ بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک آیا، عظیم دوست صدر شی جن پنگ نے پاکستان آنے کا اعلان کیا تو دھرنے کا اعلان ہوگیا تھا،پاکستان کی معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف دینے کا آغاز کیا ہے، کوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ معیشت اور عوام کا ریلیف ایک نکاتی ایجنڈا ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ اس پر حملہ برداشت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام کو بھی فیصلہ کرنا ہے کہ چور اور فسادی ٹولے کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا ملک کی تعمیر کے ساتھ، عوام کی ترجیح تعمیر، ترقی اور خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِن شرپسندوں اور فسادیوں سے عوام کو بچانے کے لئے ہر اقدام کیا جا رہا ہے، ملک میں معیشت کی بحالی، مہنگائی میں کمی اور روزگار کی بحالی کی راہ میں سازش حائل نہیں ہونے دیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...