سیالکوٹ (این این آئی) ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر مرزا دلاور بیگ کے بھائی سہیل بیگ سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے اسلام آباد کی طرف نکلنے کی کوشش کے دوران سیالکوٹ پولیس نے تحریک انصاف کے صوبائی امیدوار دلاور بیگ کے بھائی سہیل بیگ سمیت متعدد رہنمائوں کوگرفتار کرلیا۔ مقدمے کے مطابق پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ مرزا دلاور بیگ کے بھا ئی مرزاسہیل بیگ سکنہ رحیم پور کھچیاں ، ارشد عباس ولد عنایت حسین قوم سید ساکن کھروٹہ معہ پچاس سے ساٹھ افراد کے ہمراہ مسلح ڈنڈوں اور سوٹوں کے ساتھ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہراہ عام پر راستہ روک کر نعرہ بازی کررہے ہیں جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرزا دلاور بیگ کے بھائی سہیل بیگ سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتارکر کے راستے کلیئر کروائے ۔ پولیس کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی خلاف ورزی پر ان لوگوں کو گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مذکورہ افراد نے دفعہ 149/147/431/188 ت پ ایم پی او /3 کا ارتکاب کیا ہے ۔
مقبول خبریں
میری اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں، رنبیر کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ...
سائرہ بانو نے اے آر رحمان سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے...
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...