اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے تحریک انصاف کے مارچ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کا جعلی آزادی مارچ ملک میں انتشار اور تصادم کا سبب بن رہا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے ابھی تک اپنے کارکنان کو پر امن رہنے کی اپیل نہیں کی،عمران خان عوامی کی نہیں اپنی سیاسی جنگ لڑ رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کا احتجاج عوامی اہمیت کے حامل مسائل کے لئے نہیں بلکہ اپنی ذاتی اقتدار کے لئے ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام سے گزارش ہے عمران خان کے فساد سے دور رہیں، یہ اقتدار کے میں آنے کے لئے لوگوں کی زندگیوں کو قربان کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ لانگ مارچ شروع کرنے سے پہلے عمران خان کو ”عالمی سازش”کے ثبوت دینے چاہیے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مفروضی خط کو پارلیمنٹ سمیت ملک کے تمام ادارے مسترد کر چکے ہیں، اسمبلی کا اعتماد کھونے والا شخص اب اسمبلی تحلیل کرنا کا مطالبہ کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...