اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نے کہا ہے کہ عمران بنی گالہ میں سو گئے اب وہ نہیں نکلیں گے،ناکام سیاست کے ماتم کا اعلان کرکے عمران خان روانہ ہوئے، عوام نے مسترد کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف جلد مشکل فیصلے کریں گے، حکومت نے اقدامات کرلیے ہیں اب بہت جلد اعلانات دیکھیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ناکام سیاست کے ماتم کا اعلان کرکے عمران خان روانہ ہوئے، عوام نے ان کو مسترد کیا ہے اور مہلت ان کو عوام نے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مارچ پاکستان کی ترقی اور عوام کے روزگار کے خلاف ہے، وہ اخالی ہاتھ گھر واپس گئے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد مشکل فیصلے کریں گے، حکومت نے اقدامات کرلیے ہیں اب بہت جلد اعلانات دیکھیں گے، ہم معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے، جو بارودی سرنگ عمران خان بچھاکر گئے ہم اس کا علاج جانتے ہیں۔چھ روز کے الٹی میٹم پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران بنی گالہ میں سو گئے اب وہ نہیں نکلیں گے۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...