اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا اور امن و امان کی صورت حال کو بہترین طریقے سے کنٹرول کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔گزشتہ روز لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا تھا تاہم صبح پی ٹی آئی کا قافلہ جناح ایونیو پہنچا جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے حکومت کو الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے 6 روز کا الٹی میٹم دیا اور بنی گالہ روانہ ہو گئے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسران سے مختصر خطاب بھی کیا۔وزیراعظم نے امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے آپ نے قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر جو فریضہ ادا کیا اور کر رہے ہیں، اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مشکل ترین حالات میں آپ نے پاکستان اور عوام کا تحفظ کیا۔
مقبول خبریں
اسٹار کڈز کو دباؤ کا سامنا ہے،اداکارہ کاجول
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ ابراہیم علی خان اور دیگر اسٹار کڈز کو اسکرین پر خود...
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...