لاہور(این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پٹرول میں 30 روپے اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا گیا،عوام کی آسانی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،گھی اور چینی کے نرخ میں بھی کمی لائیں گے۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے مارچ کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی، ہر طرح کے حربے اپنائے گئے اور حملے کئے گئے، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود انہوں نے وہی کیا جو 126 دن کے دھرنوں میں کیا گیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ 12 کروڑ عوام کے صوبے میں پولیس نے بہترین فرائض سرانجام دیئے، عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان قائم رکھنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دعا گو ہوں اللہ تعالی صوبے کو امن کا گہوارہ بنائے، ڈیڑھ ماہ سے پنجاب میں گورنر اور کابینہ نہیں ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پٹرول میں 30 روپے اضافہ ہمارے دل پر بھی بوجھ ہے، عوام کا احساس ہے یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا گیا، عوام کی آسانی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، 40 لاکھ ٹن گندم 2200 روپے فی من کے حساب سے خریدی، عوام کو آٹا 160 روپے کمی کے ساتھ بیچ رہے ہیں، گھی اور چینی کے نرخ میں بھی کمی لائیں گے۔
مقبول خبریں
سابق کرکٹر عبدالرزاق کا دیدار سے محبت کا اعتراف
لاہور(این این آئی)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اّل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی ماضی کی محبت کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ...
بھارت، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم”وکھری” نے دھوم مچا دی
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم''وکھری'' نے دھوم...
میری اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں، رنبیر کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ...
سائرہ بانو نے اے آر رحمان سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے...
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...