لاہور(این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کیلئے جس ریلیف پیکج کااعلان کیا گیا ہے یہ ان کا حق تھا، ماہانہ 28ارب روپے قومی خزنے سے خرچ سے پاکستان کے پسے ہوئے کروڑوںلوگوں کو ماہانہ 2ہزار روپے دئیے جائیں گے ،ایٹمی دھماکے کے وقت نواز شریف نے بڑے ممالک کے سربراہان سے تلخ لہجے میں بات نہیں کی بلکہ بڑے اچھے اندازمیں ان کی آپ کی ترغیبات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کہا مجھے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غریب مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں،غریب خاندان بے چارے رل گئے ہیں، ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں، دوائی نہیں ہے ،علاج کے پیسے نہیں ہیں،کاروبار اور نوکری نہیں ہے اورمہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں دل پر پتھر کر پیٹرول کی قیمتیںبڑھانے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ماہانہ 28ارب روپے قومی خزنے سے خرچ کر کے پاکستان کے پسے ہوئے کروڑوںلوگوں کیلئے دو ہزار مقررکیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوںکے وقت نواز شریف نے ترغیبات دینے والے ممالک کو دھمکیاںنہیں دیں،دنیا کے بڑے ممالک کے سربراہان سے تلخ لہجے میں بات نہیں کی بلکہ بڑے اچھے اندازمیں کہا کہ آپ کی ترغیبات کا شکریہ لیکن مجھے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے ،ہم ان شا اللہ زندہ رہیں گے لیکن پاکستان کے دفاع کے اوپر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...