خواتین سے متعلق اقوام متحدہ کے خدشات طالبان حکومت نے ہوا میں اڑا دئیے

0
430

کابل(این این آئی)حال ہی میں سلامتی کونسل نے افغانستان میں خواتین پر عائد کی جانے والی سخت پابندیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ اس مناسبت سے طالبان نے ایسے تمام خدشات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔سلامتی کونسل نے 24 مئی کو متفقہ طور پر افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے خواتین پر عائد کی جانے والی سخت پابندیوں پر تنقید کی تھی۔ ان پابندیوں میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کو محدود کرنے کے ساتھ ان کی سرکاری ملازمت کرنے اور بلا روک نقل وحرکت پر پابندیاں بھی شامل ہیں۔میڈیارپورتس کے مطابق افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل کی تنقید اور خدشات بے بنیاد ہیں اور ان کی حکومت خواتین کے حقوق کی مذہبی اور ثقافتی اعتبار سے اپنے وعدے پورا کرتی رہے گی۔اس بیان میں مزید کہا گیا کہ افغانستان کی اکژیتی آبادی مسلمان ہے اور حکومت اس پر یقین رکھتی ہے کہ خواتین کاحجاب کی پابندی پر عمل کرنا ضروری ہے۔ مبصرین کے مطابق طالبان اسلامی قوانین کی سخت تشریح پر یقین رکھتے ہیں۔