اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر محمد نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلے کوسلام پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈالرز کی پیشکش کوٹھکراتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی خودداری کا فیصلہ تو میاں نواز شریف نے آج کے دن کردیاتھا،ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا، اسے معاشی طاقت بھی ہم ہی بنائیں گے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں کہاکہ یوم تکبیر پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ چوہیس سال قبل آج ہی کے دن ہم نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر میاں نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلے کوسلام پیش کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ وقت نے ثابت کیا کہ ایک دلیر سیاسی قیادت ہی ملکی مفاد کیلئے دلیرادانہ فیصلے لیتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈالرز کی پیشکش کوٹھکراتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی خودداری کا فیصلہ تو میاں نواز شریف نے آج کے دن کردیاتھا۔انہوںنے کہاکہ وقت نے یہ بھی ثابت کیا کہ پاکستان ایک انتہائی ذمہ دارایٹمی قوت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے پر پوری مسلم اْمّہ بھی فخر کرتی ہے،الحمداللہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا، اسے معاشی طاقت بھی ہم ہی بنائیں گے۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...