اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سلور جوبلی پر قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ 28مئی پاکستان کا اپنی آزادی، خودمختاری اور دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے کے واضح اظہار کا تاریخی دن ہے،ہمارے سائنسدان، انجینئرز اور جوہری پروگرام کو پروان چڑھانے والا ہر فرد لائق تحسین ہے، یہ قوم کے ہیروز ہیں ،یوم تکبیر پر دس روزہ تقریبات کو قوم کے اتحاد اور پاکستان کی تعمیر، ترقی اور خوش حالی کے عزم کے ساتھ منایا جائے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 28 مئی 1998 کوبلوچستان، چاغی کے پہاڑوں میں بلند ہونے والے نعرہ تکبیر گونج آج بھی جاری ہے ،دفاع پاکستان کا یہ تمغہ بلوچستان کی دھرتی کے سینے پر سجا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ پاکستان کا اپنی آزادی، خودمختاری اور دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے کے واضح اظہار کا تاریخی دن ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کا سرفخر سے بلندکرنے والے عظیم محب وطن وزیراعظم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قائد محمد نوازشریف نے ہر لالچ ، ہر دباو مسترد کرکے پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا ۔ شہباز شریف نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو سے وزیراعظم نوازشریف تک تمام حکومتوں اور جوہری پروگرام سے متعلق تمام ذمہ دار وں کو قوم سلام پیش کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے سائنسدان، انجینئرز اور جوہری پروگرام کو پروان چڑھانے والا ہر فرد لائق تحسین ہے، یہ قوم کے ہیروز ہیں ،ہماری مسلح افواج نے جوہری پروگرام کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ تاریخ کا سنہری باب ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اٹامک انرجی کمشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس قومی ادارے نے قومی سلامتی ودفاع کے لئے ناقابل فراموش کردارادا کیا ہے ،ہم محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی تمام عمر پاکستان کے دفاع پر وار دی ۔ انہوںنے کہاکہ ہم اپنے اِن تمام محسنوں کو بھول نہیں سکتے جنہوں نے قوم کے مفاد کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم سعودی عرب سمیت اپنے برادر اور عظیم دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے معاشی پابندیوں میں پاکستان کا ساتھ دیا ۔ شہباز شریف نے کہاکہ آج کا دن پاکستان کے اتحاد، یک جہتی اور ایک ہونے کا دن ہے، یہی اتحاد پاکستان کی اصل قوت ہے ،قوم کے اتحاد، محنت اور یقین کامل سے اب پاکستان کو معاشی قوت بنانا ہے ،ہمیں بحیثیت قوم آج معاشی خودمختاری اور خودانحصاری کے لئے یوم تکبیر والے جذبے سے آگے بڑھنا ہوگا ،آج یوم تجدید عہد کا دن ہے کہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور قومی مفادات کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ یوم تکبیر پر دس روزہ تقریبات کو قوم کے اتحاد اور پاکستان کی تعمیر، ترقی اور خوش حالی کے عزم کے ساتھ منایا جائے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...