سوات (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنا پیسہ بچانے کیلئے لندن میں بیٹھ کر فوج کو بغاوت کرنے کا کہہ رہا ہے، اس سے زیادہ بڑا ملک کا دشمن کون ہوسکتاہے؟،مریم نواز خاتون ہونے کا فائدہ اٹھاکر فوج کیخلاف زبان استعمال کررہی ہے، سارے ڈاکواکٹھے ہو کر این آر او مانگ رہے ہیں ،زر داری اور نواز شریف کو این آر دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہوگی ،سوات میں اس قسم کی خوشحالی آ رہی ہے جو پہلے کبھی نہیں آئی، ہیلتھ کارڈ کی بدولت ہر خاندان کے پاس کسی بھی ہسپتال میں 10لاکھ روپے کا علاج کرانے کی سہولت ہو گی۔جمعہ کو سوات میں صحت سہولت کارڈ کا افتتاح کرنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ محمود خان کو دو چیزوں پر خاص مبارکابد دینا چاہتا ہوں، پہلی یہ کہ صبح مجھے انہوں نے گبین جبہ کا دورہ کرایا جسے ایک نیا سیاحتی مقام بنا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ محمود خان میں آپ کو اس لیے مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ سوات بالکل بدلنے والا ہے، ایک ایکسپریس وے اور موٹر وے کی وجہ سے اور دوسرا جو سیاحت کے علاقے کھول رہے ہیں اس وجہ سے اور یہاں اس قسم کی خوشحالی آرہی ہے جو پہلے کبھی سوات میں نہیں آئی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...