اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی رہنمائوں کے توہین آمیز بیانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی رہنمائوں نے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیری حمن نے کہا کہ پیارے نبی ۖ کے بارے میں بی جے پی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نا صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، عالمی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں۔انہوںنے کہاکہ مودی حکومت حساس مذہبی معاملات پر لوگوں میں نفرت پھیلا رہی ہے، عالمی دنیا کا رواداری کا معیار باقی ممالک کے لیے الگ اور مودی کے لیے الگ نہیں ہو سکتا۔شیری رحمن نے کہا کہ بھارتی انتہا پسندی دنیا کے لئے ایک خطرہ بن چکی ہے، بی جے پی رہنمائوں کی صرف پارٹی رکنیت معطل کرنا کافی نہیں، مودی سرکار کو دنیا کے تمام مسلمانوں سے باضابطہ معافی مانگنی چاہیے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...