اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی ترجمان کی نبی کریمۖکی شان میں گستاخی پر بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے پیارے نبی پاک ۖ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمارے پیارے نبی پاک ۖ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ مودی سرکار جان بوجھ کر بھارت میں جتھوں کو تشدد پر اکسانے کے ساتھ مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کے فروغ کی سوچی سمجھی حکمتِ عملی پر کاربند ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہماریرسولِ محترمۖکی ذاتِ اقدس پر اس نوعیت کا حملہ وہ المناک ترین حرکت ہے جو کوئی مسلمانوں کیخلاف کرسکتا ہے کیونکہ ہم مسلمان اپنے نبی پاکۖکی نہایت تعظیم ملحوظ رکھتے اور ان سے شدید محبت کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی اسلامک تنظیم او آئی سی مودی کے بھارت کیخلاف سخت اقدام کرے جو اپنی اسلام مخالف پالیسیز کے باوجود اب تک بچتا آیا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...