کیف (این این آئی )یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی فوج نے ڈونباس میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ مشرقی یوکرین میں یہ صنعتی علاقہ روس کا بنیادی ہدف ہے۔ اس خطے کے اہم شہروں میں لڑائی بدستور جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زیلنسکی نے دعوی کیا کہ روس ایک بے معنی جنگ میں یومیہ اپنے تین سو فوجی گنوا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کییف حکومت جنگی جرائم کے ثبوت جمع کرنے کے لیے تشدد کی کتاب جاری کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد یوکرینی قیدیوں کو تفتیش کے لیے روس منتقل کردیا گیا ہے۔ روسی رپورٹوں کے مطابق یہ وہ فوجی ہیں جو ماریوپول کی جنگ میں لڑ رہے تھے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...