نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی دوفوڈ ایجنسیوں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او)اور ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی)نے پوری دنیا میں خوراک کے متعدد بحرانوں کے بارے میں سخت انتباہ جاری کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ”ہنگر ہاٹ اسپاٹس، شدید غذائی عدم تحفظ پر ایف او ڈبلیو،ڈبلیو ایف پی کے ابتدائی انتباہات”کے عنوان سے اپنی مشترکہ رپورٹ میں فوڈ ایجنسیز نیغذائی بحران سے شدید متاثرہ علاقوں کی مدد کے لیے فوری انسانی بنیادوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جہاں اگلے چند ماہ میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں ایتھوپیا، نائیجیریا، جنوبی سوڈان، یمن، افغانستان اور صومالیہ کو سنگین صورتحال کا سامنا کرنے والے ممالک میں شمار کیا گیا، اس میں کہا گیا کہ ان ممالک میں تقریبا ساڑھے 7 لاکھ افراد کو بھوک اور اموات کا سامنا ہے۔ڈبلیو ایف پی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے نے کہا کہ غریب ترین آبادی کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ خوراک کے عالمی بحران سے لاکھوں خاندانوں کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے جو تاحال اس سے محفوظ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا، انڈونیشیا، پاکستان اور پیرو میں پہلے سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ مستقبل کے بڑے خطرات کی عکاسی کرتا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی (کل )سعودی عرب روانگی متوقع
لاہور ( این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی کل ( جمعرات ) کو سعودی عرب روانگی متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم...
مستقبل میں جنوبی پنجاب الگ صوبہ بن سکتا ہے ‘ آصف علی زرداری
لاہور (این این آئی) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سینٹرل پنجاب میں بہتر پوزیشن پر لانے کی...
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے...
ڈیجیٹل اثاثوں ، بٹ کوائن پر پاک امریکا اشتراک،بلال بن ثاقب کی امریکا میں...
واشنگٹن(این این آئی)پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل...
عمر ایوب کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط، اپنے خلاف ریفرنس کی تفصیلات مانگ...
اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ریفرنس اور فیصلے...