کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے علاقے ژوب میں قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر بس سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر گئی واقعے میں 22 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ضلع کے ڈپٹی کمشنر حافظ محمد قاسم نے بتایا کہ بس میں تقریبا 23 افراد کے ہمراہ لورالائی سے ژوب کے لیے روانہ ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ بس اخترزئی کے قریب پہاڑی کی چوٹی سے گری اور اس میں سوار 22 مسافر حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 1122 حکام نے کہا ہے کہ حادثے میں ایک کمسن لڑکا زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے کوئٹہ بھیجا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام جاں بحق مسافروں کی لاشوں کو قلعہ سیف اللہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے، 5 خواتین اور 11 مرد شامل ہیں۔ڈی سی نے کہا ہے کہ علاقے میں واقع ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ریسکیو آپریشن کیلئے کوئٹہ سے ٹیمیں طلب کی گئی تھی۔
مقبول خبریں
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...
امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے، سربراہ آئی ایم ایف
نیویارک (این این آئی )انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف)کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہاہے کہ امریکی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ...
شاہ سلمان ریلیف کے تحت دنیا بھر میں امدادی سامان و ادویات کی تقسیم
ریاض (این این آئی )شاہ سلمان ریلیف نے دنیا بھر میں امدادی سامان و ادویات پہنچائی ہیں۔ یہ امدادی خوراک دنیا کے ان...
تیل کی بڑھی ہوئی ضروریات کے پیش نظر پیداواری منصوبہ تیار ہے ، اوپیک
نیویارک (این این آئی )تیل پیدا کرنے والی تنظیم اوپیک پلس کے رکن ممالک نے کہا ہے کہ وہ تیل کے استعمال میں اضافے...
کچھ لوگ اگر ہمارے ملے ہیں تو اچھی بات ہے،علی محمد خان
اسلام آباد(این این آئی) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کچھ ایشوز کافی عرصے سے آرہے ہیں، کچھ لوگ اگر...