اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی پلیئرز رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پہنچ گئے۔آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، نئی ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔بیٹرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ چوتھے سے دوسرے نمبر پر آ گئے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دو درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر چلے گئے۔بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسری پوزیشن پر ہیں۔نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اور بھارت کے جسپریت بمرا ایک درجے تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلے گئے۔پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 2 درجے ترقی پا کر ساتویں نمبر پر آگئے۔
مقبول خبریں
وزیراعلی کے انتخاب کیخلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور ،منحرف ارکان کے25ووٹ نکال کر...
لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کر کے منحرف ارکان کے 25...
مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں بھی مسلمانوں کے گھر تباہ کرنا شروع کردیئے
سرینگر(این این آئی)بھارت میں مسلمانوں کے گھروںکو بلڈوزکے ذریعے گرانے کی جاری مہم کے دوران مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اپنے غیر قانونی...
اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا،...
راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک...
چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(این این آئی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔چین کی وزارت خارجہ...
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ...
اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیاجس کے باعث ملک میں...