اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللّٰہ نے کہا ہے کہ فیٹف اور نیب ترامیم سے متعلق گزشتہ حکومت نے خود ہی ہمیں پیشکش کی اور مذاکرات کیلئے بلایا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا ء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بعد میں ہماری ہی تجاویز کو میڈیا میں ہمارے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں الگ سے بلایا اور کہا کہ آپ کی تجاویز ٹھیک ہیں تاہم پاگل عمران خان نہیں مان رہا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فرح گوگی ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلا ف اربوں روپے کی کرپشن کے ایسے ثبوت موجود ہیں کہ یہ لوگ انکار ہی نہیں کرسکتے۔انہوںنے کہاکہ صرف ایک کیس میں ہی انہوں نے 57 ارب روپے کا گھپلہ کروایا اور اسکے نتیجے میں دس ارب روپے بیگز میں وصول کیے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ادارے انکوائری کررہے ہیں، ایف آئی آر بھی ہوگی ، ریفرنس بھی ہوگا اور ان کے خلاف عدالت بھی جائیں گے۔
مقبول خبریں
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ یورپ میں اپنے نیٹو اتحادیوں...
امداد پر پابندی، غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ بڑھ...
غزہ (این این آئی)فاطمہ عرفہ غزہ شہر کے ایک ہسپتال میں زیادہ تر خواتین کی طرح اپنے حمل کی نگرانی کے لیے طبی معائنے...
روس میں 30 سالوں کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ
ماسکو(این این آئی)موسکو میں شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی اور درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا۔ یہ روسی محکمہ موسمیات...
غزہ میں امداد وصول کرنے کے دوران 798 افرادجاں بحق
نیویارک (این این آئی)اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ اس نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین...
اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کا کوئی امکان نہیں،لبنانی صدر
بیروت(این این آئی)لبنان کے صدر جوزف عون نے اس امکان کو سرے سے رد کر دیا ہے کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی...