ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے امدادی گروپ ‘شاہ سلمان امداد اور ریلیف سنٹر نے گزشتہ روز اردن کی تنظیم شاہ حسین کینسر فائونڈیشن کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے نتیجے میں شامی مہاجرین اپنا علاج اردن میں کروا سکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ سلمان فائونڈیشن کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل برائے آپریشنز انجینئر احمد بن علی البیز اور اردنی تنظیم کی ڈائریکٹر نسرین قطامیش نے 133 ملین ڈالر کے معاہدے پر عمان میں سعودی سفارتخانے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر اردن میں سعودی عرب کے سفیر نائف السدیری، شاہ سلمان ریلیف کے برانچز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مبارک الدوسری اور اردن میں شاہ سلمان ریلیف کے ڈائریکٹر سعود الحزیم بھی موجود تھے۔شاہ سلمان ریلیف اور شاہ حسین کینسر فائونڈیشن کے درمیان اشتراک کی بنیاد 2018 میں ڈالی گئی اور اب تک کئی کینسر مریضوں بالخصوص یمنی اور شامی مہاجرین کے علاج کے لئے سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔اس معاہدے کے ذریعے سے شاہ سلمان ریلیف کی جانب سے شامی مہاجرین کو علاج کے لئے بہتر اور مکمل سہولیات فراہم کرنے کا اہتمام کیا جائے اور علاج کی سہولت پانے والے کینسر مریضوں کی تعداد بڑھائی جائے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...