اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق کیس میں آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لانگ مارچ کے دن ڈی چوک پر بدنظمی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی نے ہدایت دی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کے ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کا کہا گیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق 700 سے 800 مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مظاہرین کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی، مظاہرین نے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں ہٹائیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فواد چوہدری، زرتاج گل، سیف اللّٰہ نیازی اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنما اشتعال دلاتے رہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ایچ 9 گراو?نڈ نہیں گئے۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی کارکن ایچ 9 گرائونڈ نہیں پہنچا، ریڈ زون میں مظاہرین کے داخلے کے دوران 21 شہری زخمی ہوئے، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے آنسوگیس کا استعمال بھی کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے کارکن اسلحے سے لیس تھے اور انہوں نے ڈنڈے بھی اٹھا رکھے تھے، پی ٹی آئی قیادت کی ہدایت کے مطابق منظم طریقے سے مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...