لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ملک کی سیاست میں چیزیں اسٹیبلشمنٹ کے بغیرنہیں چل سکتیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کہتی تو ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ دخل نہ دے لیکن جب تک وہ سب کو مل کربٹھائیں گے نہیں تو چئیرمین نیب یا الیکشن کمشنرکیسے اورکون لگائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اتحادی ہیں ان کے غلام نہیں کہ غلط کو بھی صحیح کہہ دیں،ہم کھل کرکہتے ہیں کہ یہ غلط ہے اسے ٹھیک کرلو۔عمران خان 2018 سے پہلے تک شوقیہ سیاست کررہے تھے پھرتھوڑے مارجن اوراتحادیوں کی مدد سے انہوں نے وفاق اورپنجاب میں حکومت بنائی۔
مقبول خبریں
وزیراعلی کے انتخاب کیخلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور ،منحرف ارکان کے25ووٹ نکال کر...
لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کر کے منحرف ارکان کے 25...
مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں بھی مسلمانوں کے گھر تباہ کرنا شروع کردیئے
سرینگر(این این آئی)بھارت میں مسلمانوں کے گھروںکو بلڈوزکے ذریعے گرانے کی جاری مہم کے دوران مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اپنے غیر قانونی...
اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا،...
راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک...
چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(این این آئی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔چین کی وزارت خارجہ...
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ...
اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیاجس کے باعث ملک میں...