اسلام آباد (این این آئی)معروف سیاست داں، رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کیلئے چھوڑا گیا آخری پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صحافی کی جانب سے عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد عمران خان اور عامر لیاقت حسین سے متعلق ایک دعویٰ سامنے آیا ہے۔صحافی کا اپنے اکاؤنٹ پر اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتانا ہے کہ ْنہیں رواں سال اپریل کے مہینے میں عامر لیاقت حسین نے عمران خان کیلئے ایک پیغام بھیجا تھا۔پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہاکہ اگر میں مر جاؤں تو سب سے کہہ دینا، میں منحرف نہیں ہوں، میں عمران خان کا ہوں، مگر میرے ساتھ اتنی زیادتیاں ہوئیں ہیں کہ اپنے دل کی بھڑاس نکالتا ہوں، ورنہ میرا ووٹ تو اْسی (عمران خان) کا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے تھے، ہسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اْن کی موت کی تصدیق کی تھی۔
مقبول خبریں
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ یورپ میں اپنے نیٹو اتحادیوں...
امداد پر پابندی، غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ بڑھ...
غزہ (این این آئی)فاطمہ عرفہ غزہ شہر کے ایک ہسپتال میں زیادہ تر خواتین کی طرح اپنے حمل کی نگرانی کے لیے طبی معائنے...
روس میں 30 سالوں کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ
ماسکو(این این آئی)موسکو میں شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی اور درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا۔ یہ روسی محکمہ موسمیات...
غزہ میں امداد وصول کرنے کے دوران 798 افرادجاں بحق
نیویارک (این این آئی)اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ اس نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین...
اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کا کوئی امکان نہیں،لبنانی صدر
بیروت(این این آئی)لبنان کے صدر جوزف عون نے اس امکان کو سرے سے رد کر دیا ہے کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی...