اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ نے پیٹرول پر اٹھنے والے اخراجات پر 40 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کرلیا ۔ جمعہ کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں بجٹ اور پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے جاری اجلاسوں اور قانون سازی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ملک معاشی مشکلات سے دوچار ہے، سیاسی قیادت کو مل کر اس بحران سے نکالنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے نمائندے ہیں، ان کے تکلیف کو محسوس کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں، مشکل حالات میں کفایت شعاری کو اپنانا ناگزیر ہے۔قومی اسمبلی اور سینٹ سیکرٹریٹ میں پٹرول پر اٹھنے والے اخراجات میں 40 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا گیا ،پیٹرول کی مد میں 40 فیصد کٹوتی کا اطلاق اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ، و دیگر اعلی عہدیداران پر ہو گا۔ اس کٹوتی کا اطلاق دونوں ایوانوں کے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور تمام افسران پر لاگو ہو گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...