مشترکہ بزنس فورم کے قیام ، توانائی کے شعبے میں پولینڈ کی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے ،صدر مملکت

0
119

اسلام آباد (این این آئی) صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ مشترکہ بزنس فورم کے قیام ، توانائی کے شعبے میں پولینڈ کی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے ،نامزد سفیر پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی تجدید کیلئے پولینڈ کی مسلسل حمایت حاصل کرنے کیلئے کام کریں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پولینڈ میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر خالد حسین میمن نے ملاقات کی اسموقع پر صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان جمہوریہ پولینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ تجارت، معیشت اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ۔ صدر مملکت نے کہاکہ مشترکہ بزنس فورم کے قیام ، توانائی کے شعبے میں پولینڈ کی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے ۔ صدر مملکت نے کہاکہ نامزد سفیر پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی تجدید کیلئے پولینڈ کی مسلسل حمایت حاصل کرنے کے لیے کام کریں۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان میں سیاحوں کی آمد بڑھانے کیلئے نامزد سفیر سیاحت کے شعبے میں موجود مواقع اجاگر کریں ۔ صدر مملکت نے کہاکہ نامزد سفیر پاکستان اور پولینڈ کی جامعات کے مابین ادارہ جاتی روابط کے قیام کے لیے کام کریں ۔ صدر مملکت نے کہاکہ تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے سے پاکستانی جامعات کا تعلیمی اور تحقیقی معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ صدر مملکت نے کہاکہ نامزد سفیر پولینڈ میں پاکستانی افرادی قوت کی تعداد بڑھانے پر بھی کام کریں ۔صدر مملکت نے نامزد سفیر کو پولینڈ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر تقرری پر مبارکباد بھی پیش کی ۔