اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ 2022-23 کی منظوری دیدی ۔ جمعہ کو وفاقی کابینہ کااجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دیدی ۔وفاقی کابینہ نے فائنانس بل 2022-23 کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے وفاقی ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے کی بھی منظوری دی ،آئندہ مالی سال 1150 ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ،105ارب بلوچستان ،68 ارب سندھ ،50 ارب پنجاب اور 48 ارب روپے کے پی کیلئے مختص کئے گئے ۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ،پنشنز کیلئے 5 فیصد اضافے کی منطوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے 4 مختلف تجاویز آئیں تھیں،تنخواہ میں پندرہ فیصد اضافہ کے لیے 71.59 بلین درکار ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت خزانہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی تجویز مسترد کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کے اتفاق رائے سے 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے،ایڈہاک الائونسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی ۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...