آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کھادوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی سفارش

0
152

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کھادوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی سفارش کی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھاری منافع کمانے والے شعبوں پر 3 فیصد کارپوریٹ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ۔ دستاویز کے مطابق خوردنی تیل اور گھی کارخانوں کے منافع پر ونڈ فال لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔بجٹ میں 80 ارب روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی سفارش کی گئی ۔ دستاویز کے مطابق سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے ،خوردنی تیل کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی 2 فیصد سے بڑھا کر 6 فیصد کرنے اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر 10 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز ہے ۔