اسلام آباد (این این آئی)وفاقی بجٹ میں بجلی کے شعبے کے لیے 83ارب سے زائد اور نئے منصوبوں کے لیے 9ارب 17 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق ملکی وسائل سے 58ارب 44 کروڑ روپے استعمال کیے جائیں گے،پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کی ترسیل کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے،مختلف منصوبوں سے پیدا ہونے والی بجلی کی ترسیل اور مختلف گرڈ اسٹیشنز کی اپگریڈیشن کے منصوبے بھی شامل ہیں۔بجٹ دستاویز میں وزرات صنعت و پیدوار کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 3 ارب روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے ،آئندہ مالی سال صنعت و پیدوار کے 17 جاری منصوبوں کے لیے فنڈز رکھنے کی تجویز بھی شامل ہے۔صنعت و پیدوار کے جاری منصوبوں کے لیے 2 ارب 74 کروڑ روپے اور ”پورٹ قاسم انڈسٹریل پارک” کے 132 کے وی اے کے گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے 40 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے،بلوچستان لسبیلہ میں خصوصی اقتصادی ڑون کی تعمیر کے لیے 40 کروڑ اور کراچی،لاہور،سیالکوٹ میں انڈسٹریل ڈیزائنر،آٹو میں سینٹرز کی تعمیر کے لیے 28 کروڑ 70 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز بھی بجٹ تجاویز میں شامل ہے۔آئندہ مالی سال میں وزرات صنعت و پیدوار کے 4 نئے منصوبے شروع کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، جس کے لیے 2 کروڑ 60 روپے تجویز کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز میں وزارت قومی غذائی تحفظ کے لیے 10ارب12کروڑ91لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجویز ہے جب کہ آئندہ مالی سال میں وزرات قومی غذائی تحفظ کے 29 منصوبے جاری رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت کے جاری منصوبوں کے لیے 9 ارب 7 کروڑ 99 لاکھ روپے رکھنے ، سابق وزیراعظم، عمران خان کے ،کٹابچاو ،کٹا پالو” ،مرغی پالو پروگرامز جاری رکھنے کی تجویز ہے، جس کے مطابق کٹا پالو پروگرام کے لیے 12 کروڑ روپے اور کٹا بچاؤ پروگرام کے لیے 20کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیر اعظم کے خصوصی پروگرام برائے بیک یارڈ پولٹری کے لیے 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...