اسلام آباد (این این آئی)کابینہ اور سرکاری اہلکاروں کی پیٹرول کی حد کو 40 فیصد کم کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی بجٹ تقریر کے مسودہ کے مطابق کابینہ اور سرکاری اہلکاروں کی پیٹرول کی حد کو 40 فیصد کم کیا جائے گا۔بجٹ تقریر مسودہ کے مطابق حکومتی خرچ پر لازمی بیرونی دوروں کے علاوہ تمام دوروں پر پابندی ہوگی، پینشن فنڈ قائم کیا جارہا ہے جس کیلئے رقم جاری کردی گئی ہے۔پینشن کی مد میں بجٹ میں 530 ارب روپے کا تخمینہ ہے، آئندہ مالی سال گروتھ کا ہدف 5 فیصد رکھا گیا ہے، جی ڈی پی کو 67 کھرب سے بڑھا کر 78.3 کھرب تک پہنچایا جائے گا۔بجٹ تقریر مسودہ میں بتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد پر لائی جائے گی، ٹیکس کی شرح جی ڈی پی کے 9.2 فیصد لے جائی جائیگی، مجموعی خسارہ 8.6 فیصد ہے، اس کو کم کرکے 4.9 فیصد پر لایا جائے گا۔بجٹ مسودہ میں مجموعی پرائمری بیلنس جی ڈی پی کا منفی 2.4فیصد ہے، بہتر کرکے 0.9 فیصد پر لایا جائے گا، رواں مالی سال درآمدات 76 ارب ڈالر کی متوقع ہیں۔بجٹ تقریر مسودہ میں کہا گیا کہ درآمدات 35 ارب ڈالر تک بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے، آئندہ مالی سال ترسیلات زر 33.2 ارب ڈالر بڑھنے کی توقع ہے، رواں سال جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا حصہ 8.6 فیصد ہے۔بجٹ میں اگلے سال جی ڈی پی میں ٹیسکز کی شرح 4.9 فیصد تک لائی جائے گی، مجموعی پرائمری بیلنس جی ڈی پی کا منفی 2.4 فیصد ہے، اگلے سال مجموعی پرائمری بلینس کو مثبت 0.9 فیصد تک لایا جائے گا۔رواں سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 6 ہزار ارب روپے ہوں گی، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں صوبوں کا حصہ 3501 ارب روپے رہا، آئندہ مالی سال درآمدات میں کمی لاکر 70 ارب تک لائی جائیں گی۔بجٹ تقریر مسودہ کے مطابق اگلے سال ٹیکس وصولیوں میں صوبوں کا حصہ 4100 ارب روپے ہوگا، وفاقی حکومت کی نیٹ آمدن 4904 ارب روپے ہوگی، نان ٹیکس ریونیو 2 ہزار ارب روپے ہوگا
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...