بنگلہ دیش میں مسلمان خواجہ سراوں کیلئے خصوصی مدرسہ کھل گیا

0
257

ڈھاکہ (این این آئی )بنگلہ دیش میں گزشتہ روز مسلمان خواجہ سراوں کے لیے پہلے مدرسے کا افتتاح کردیا گیا جبکہ مدرسے کے قیام کو معاشرے میں امتیازی اقلیت کو ضم کرنے کی طرف پہلا قدم قرار دیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمان خواجہ سراوں کے اس خصوصی مدرسے کو بنگلادیش کے دارلحکومت ڈھاکا کے مضافات میں عبدالرحمن آزاد کی سربراہی میں علما کے ایک گروپ نے مقامی چیریٹی کی مدد سے قائم کیا ہے جبکہ اس مدرسے کا نام دعوت الاسلام ٹریٹیولِنگر یا اسلامک تھرڈ جینڈر اسکول رکھا گیا ہے۔جب اس مدرسے کا افتتاح کیا گیا تو 50 سے زائد خواجہ سراوں نے قرآن پاک کی تلاوت کی جبکہ اس موقع پر مدرسے کی 33 سالہ خواجہ سرا طالبعلم شکیلہ اختر کا کہنا تھا کہ وہ اس خوبصورت اقدام کے لیے ناصرف بیحد پرجوش ہیں بلکہ تمام علمائے کرام کی مشکور بھی ہیں۔شکیلہ اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بچپن سے ہی خواب تھا کہ وہ ڈاکٹر یا وکیل بنیں لیکن چونکہ وہ بچپن میں ہی گھر سے بھاگ کر خواجہ سرا طبقے میں شامل ہوگئی