واشنگٹن(این این آئی)امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ نے سنگاپور میں جاری سکیورٹی فورم کے دوران باضابطہ ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات بائیڈن انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد دفاعی وزرا کے درمیان پہلی ملاقات ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو غلط فہمی کے نتیجے میں فوج کے ملوث ہونے سے بچانے پر بات چیت ہوئی۔چین اور امریکا کے درمیان تجارت، چین کی بحیرہ جنوبی چین میں سرگرمیاں، تائیوان پر جارحیت سمیت مختلف امور پر کشیدگی حالیہ برسوں میں بڑھ گئی ۔امریکی وزیر خارجہ لائیڈ آسٹن اور چینی وزیر برائے قومی دفاع وے فینگ ہی نے اس سے قبل اپریل میں ٹیلی فونک گفتگو کی تھی۔ملاقات سے قبل ایک سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو فوجی تنازعے میں بدلنے سے بچانے کے لئے غور کیاگیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...