لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہخان صاحب چھ دن کب کے گزر گئے مگر ابھی تک آپ واپس نہیں آئے ، بی آر ٹی ،فارنگ فنڈنگ سمیت ادویات سمیت دیگر کرپشن کے کیسز اپنی جگہ موجود ہیں ،دوسری طرف دیکھا جائے تو ہیرے کی انگوٹھیوں کا شوق ہے اورسابق وزیر اعظم کی اہلیہ جعلی او ر غیر قانونی کام کیلئے ہیرے لیتی تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کے پاس تمام ہیرے آتے تھے، فرح گوگی کے شوہر کو 32 کروڑ روپے کا ٹیکس عمران نیازی نے معاف کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور عثمان بزدار حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ میں پیسے کمائے ۔انہوں نے سارھے تین سال میں عوام کی فلاح کا کوئی بڑا منصوبہ نہیں شروع کیا ،کوئی وعدہ تو عمران خان صاحب پورا کردو ،خان صاحب چھ دن کب کے گزر گئے مگر ابھی تک آپ واپس نہیں آئے ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کا بجٹ پیر کے دن دو بجے پیش کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...