آئی ایم ایف سے پیٹرولیم پر مزید ٹیکس کا کوئی معاہدہ نہیں ہے، وزیر مملکت خزانہ

0
165

اسلام آباد (این این آئی) وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے پیٹرولیم پر مزید ٹیکس کا کوئی معاہدہ نہیں ۔ ایک انٹرویومیں وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات پر مزید ٹیکس لگانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ اگر آنے والے دنوں میں پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئیں تو ٹیکس لگانے کا سوچیں گے۔وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ بجٹ کے فوری بعد ٹیکس لگانے کی کوئی کمٹمنٹ نہیں ہے۔