انڈسٹری کی تجویز کے بغیر حکومت کا خود ہی 1600 سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

0
146

اسلام آباد (این این آئی)نئے مالی سال کے بجٹ سے ناخوش گاڑیوں کے مقامی اسمبلرز نے کہا ہے کہ انڈسٹری کی تجویز کے بغیر حکومت نے خود ہی 1600 سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسمبلرز کا دعویٰ ہے کہ یہ فیصلہ امتیازی ہے اور اس کے نتیجے میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئے گی۔نئے مالی سال کے بجٹ میں 1600 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی خریداری پر ایڈوانس ٹیکس دوگنا کر دیا گیا ہے ،50 لاکھ روپے یا اس سے زائد کی الیکٹرک گاڑیوں پر 3 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔شرمین سیکیورٹیز کے ایک تجزیہ کار کے مطابق 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیوں پر 2 فیصد کا کیپٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) بھی لگادیا گیا ہے، حکومت نے پہلے ہی موٹر گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجموعی بجٹ آٹو اسمبلرز کیلئے منفی اشارہ کرتا ہے کیونکہ ان اقدامات کا مقصد مہنگی لگژری درآمدات کو کم کرنے کے لیے طلب کو کم کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ منفی اثرات مہنگی گاڑیوں پر زیادہ نظر آنے کا امکان ہے جبکہ قیمتوں میں فرق اور ایندھن کی بچت کی وجہ سے 1000 سی سی اور اس سے کم کی گاڑیوں کی مانگ معمولی طور پر متاثر ہوگی