بیرونی ملک سازش کا خط نکالنے والوں کی بیرونی ملک سازش پیچھے رہ گئی ہے، وہ مہنگائی کے لیکچر دے رہے ہیں،مریم اور نگزیب

0
228

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ بیرونی ملک سازش کا خط نکالنے والوں کی بیرونی ملک سازش پیچھے رہ گئی ہے، وہ مہنگائی کے لیکچر دے رہے ہیں،عمران خان نے جان بوجھ کر آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی اور آنے والی حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ،بجٹ میں 17ارب روپے کی سبسڈی چینی ، گھی اور آٹے کی مد میں رکھی گئی ہے ،اگر یوٹیلٹی اسٹورپر قیمتوں میں فرق یا اشیاء دستیاب نہیں تو فال فری نمبر پر رابطہ کریں ، ٹیمیں فوری ایکشن لیں گی ،مشکل فیصلے عوام سمجھ رہے ہیں بہت جلد بہتری کی طرف جائیں گے۔پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم کی سستا آٹا سکیم کے بعد ملک کے اندر سستا گھی اسکیم شروع ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2018ء میں پاکستان میں آٹے کی قیمت 35 روپے فی کلو تھی، پچھلے چار سال میں آٹے کی قیمت 35 روپے فی کلو سے بڑھ کر 90 روپے سے 100 روپے کلو تک پہنچی، یوٹیلٹی اسٹورز سمیت پورے ملک میں آٹے کی کوالٹی پر بھی سمجھوتہ کیا گیا، آٹا سمگل ہوا، پہلے ایکسپورٹ ہوا، پھر امپورٹ ہوا، اس طرح قیمت میں اضافہ کیا گیا، چینی بھی پہلے ایکسپورٹ ہوئی پھر امپورٹ ہوئی، اور اس کی قیمت بھی بڑھی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی بڑھی ہوئی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت 400 روپے فی 10 کلو گرام مقرر کی۔ انہوںنے کہاکہ یکم جون 2022ء سے خیبر پختونخوا کے اندر یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے آٹے کی قیمت 400 روپے فی 10 کلو گرام فراہمی کا منصوبہ شروع ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں یوٹیلٹی اسٹورز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے وہاں 6 جون 2022ء سے 100 موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کے یونٹ شامل کئے گئے، ان موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے سستا آٹا خیبر پختونخوا کے لوگوں کو فراہم کیا جا رہا