اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بھارت میں مسلمان مظاہرین پر ریاستی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نبی کریم ۖ کی شان میں گستاخی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے بھارتی مسلمانوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے ،بھارت میں مسلمانوں کو نشانا بنانے کے واقعات پر عالمی ممالک کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہاکہ مودی حکومت مظاہرے کرنے پر مسلمانوں کے گھر مسمار کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نبی کریم ۖ کی شان میں گستاخی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر ریاستی تشدد میں دو مظاہرین جاں بحق ہو گئے۔شیری رحمان نے کہاکہ سینکڑوں مسلمان مظاہرین کو گرفتار کر کے مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کو نشانا بنانے کے واقعات پر عالمی ممالک کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوںنے کہاکہ کیا تہذیب یافتہ، آزادیوں اور حقوق کے تحفظ کرنے کے دعویداروں کو نظر نہیں آ رہا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ ،او آئی سی، اقوام متحدہ اور تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کو مودی کی فاشسٹ حکومت کو لگام دینا ہوگا
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...