ٹورنٹو(این این آئی)سوشل میڈیا پر اریجیت سنگھ کے کنسرٹ کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں گلوکار نے پاکستان کے پرچم کو عقیدت پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔بھارتی گلوکار اریجیت نے حال ہی میں ٹورنٹو میں کنسرٹ کیا جس میں ان کے پاکستانی اور بھارتی نڑاد مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اریجیت کی سْریلی آواز سے خوب محظوظ ہوئے۔سوشل میڈیا پر اس وقت اریجیت سنگھ کے اس کنسرٹ کی دو ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہے، پہلی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنسرٹ میں ارجیت سنگھ کے کچھ پاکستانی فین بھی موجود ہیں، اْن میں سے ایک کنسرٹ کے دوران سبز ہلالی پرچم لہرا رہا ہے۔پاکستانی کا پرچم لہرانے پر سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے اس مداح کو روکا گیا جس پر اریجیت سنگھ اشارے سے سیکیورٹی کو منع کرتے ہیں اور پاکستانی مداح کو جھنڈا لہرانے کی اجازت دے دیتے ہیں۔اریجیت سنگھ ناصرف پاکستانی جھنڈے کے احترام میں ہاتھ جوڑ کر جھکتے ہیں بلکہ جھنڈے کے لیے دور ہی سے بوسہ بھی دیتے ہیں اور اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں یہ منظر دیکھ کر کنسرٹ ہال تالیوں سے گونج اٹھتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل گلوکار کی اِن ویڈیوز پر دنیا بھر میں موجود ان کے مداح بے حد گلوکار سے اظہارِ محبت کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اْن کے اس عمل کی وجہ سے ان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...