لاہور(این این آئی) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وکلا نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی۔ وکیل کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے اسلام آباد میں مصروف ہیں،حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کی وجہ سے مصروف ہیں۔حمزہ شہباز کی جانب سے پیروی ان کے وکیل چوہدری نواز ایڈووکیٹ نے کی جبکہ کیس پر سماعت احتساب عدالت نمبر دو کے جج نسیم احمد ورک نے کی۔