واشنگٹن ڈی سی (این این آئی) امریکہ نے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے عہدیداروں کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گستاخانہ بیانات کی مذمت کی ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس Ned Price نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ بی جے پی کے دو عہدیداروں کے جارحانہ تبصروں کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہاہم مذہب یا عقیدے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کے مسائل پر بھارتی حکومت کے ساتھ اعلیٰ سطح پر باقاعدگی سے بات چیت کرتے ہیں اور انہیں انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما نے 26 مئی کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ٹیلیویژن پر توہین آمیز تبصرہ کیا جس کے خلاف پوری اسلامی دنیا کیطرف سے سخت ردعمل سامنے آیا۔عرب ریاستوں نے جن کے بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں سفارتی سطح پر سخت احتجاج کیا۔ مسلم دینا کے شدید رد عمل کے بعد بی جے پی نے نور پور شرما کو پارٹی رکنیت سے معطل کیا ۔پارٹی نے اپنے ایک اور رہنما نوین کمار جندال کو بھی معطل کر دیا جنہوںنے آنحضورۖ کے بارے میں اشتعال انگیز ٹویٹس کیے تھے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...