کابل میں دھماکا، سابق ٹی وی اینکر یما سیا وش جاں بحق

0
458

کابل(این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سابق ٹی وی اینکر یما سیا وش جاں بحق ہو گئے۔افغان میڈیا نے سابق ٹی وی اینکریما سیا وش کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں افغان صحافی کے ساتھ دیگر 2 افراد بھی دھماکے میں جاں بحق ہوئے ۔افغان میڈیا کے مطابق پولیس ڈسٹرکٹ 9 میں آئی ای ڈی دھماکے میں یما سیاوش کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔