واشنگٹن(این این آئی)امریکی نیوز چینلز نے بغیر ثبوت دھاندلی کے الزامات لگانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کی براہ راست نشریات روک کر ان کی تقریر بھی کاٹ دی۔امریکی صدارتی انتخاب کے بعد گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار پریس کانفرنس کی، جو 17 منٹ تک جاری رہی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے ایک بار پھر ڈیموکریٹس پر دھاندلی کے الزامات لگائے جس پر امریکی نشریاتی اداروں نے ان کی براہ راست تقریر کٹ کر دی۔اس دوران امریکی ٹی وی چینل ایم ایس این بی سی کے اینکر برین ولیمز نے ٹرمپ کی تقریر کو کٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک بار پھر غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے جہاں ہمیں نہ صرف امریکی صدر کے خطاب کے دوران مداخلت کرنی پڑرہی ہے بلکہ ان کی تصحیح بھی کرنی پڑ رہی ہے۔اس کے علاوہ سی این این کے اینکر نے بھی کہا کہ یہ امریکا کے لیے افسوسناک رات ہے کہ امریکی صدر لوگوں پر الیکشن چرانے کا الزام لگارہے ہیں اور یہ جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ان کے پاس الیکشن چرانے کے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...