اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر عرفان صدیقی کو صحافی نوشین یوسف والے معاملہ کو حل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعہ کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا ۔ سینیٹر دنیش کمارنے کہاکہ نوشین یوسف ایک بہادر اور پروفیشنل صحافی ہیں،میں ان کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ ہماری باقاعدہ سینیٹ کوور کرنے والی نوشین یوسف کا پرس کھینچنے کی کوشش کی گئی،اس واقعہ میں ان کو خراشیں بھی آئیں،ابھی تک کچھ پتا نہیں وہ کون لوگ تھے،یہ بہت سنگین مسئلہ ہے،صحافیوں کے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمے داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ صحافی اختر عباسی کے بھائی کا قتل ہوا،صحافی نفیس نعیم کو اٹھایا گیا پھر چھوڑ دیا گیا،جناب چیئرمین آپ نے میری اس حوالے سے ڈیوٹی لگائی تھی۔چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر عرفان صدیقی کو نوشین یوسف والے معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کریں اور معاملہ حل کریں۔وزیر مملکت ملک شہادت اعوان نے کہاکہ اس معاملے کو میں خود دیکھوں گا اور ابتک کی پیشرفت کا جائزہ لوں گا۔سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ صحافیوں کو ہر طرح کی پروٹیکشن دینا ہمارا قانونی اور آئینی ذمہ داری ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...