واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی رجیم مذہبی شریروں کا ایسا گروہ بن چکا ہے جو امریکہ اور اسرائیل کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ آیت اللہ خامنہ ای کے ہاتھ میں جوہری ہتھیار نہیں آنے دیے جائیں گے۔انہوں نے اس امر کا اظہار عرب ٹی وی سے خصوصی انٹرویو میں کیا ۔ پومپیو نے اپنے انٹرویو میں امریکی صدر بائیڈن کی طرف سے مشرق وسطی کے ممالک کو ہینڈل کرنے کے طریقے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔بڑے دو ٹوک انداز میں پومپیو نے کہاکہ ایرانی رجیم کی اصل حقیقت کو ہم جانتے ہیں۔ ایرانی رجیم مذہبی شریروں پر مشتمل ہے جو اسرائیلی قوم اور امریکہ کی تباہی کا رجحان رکھتی ہے۔اس لیے ہمیں یہ نہیں کرنا چاہیے کہ ہم یہ دیکھنے کے لیے مذاکراتی عمل میں پڑیں کہ ایران کو یورینیم کی افزودگی اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری سست کرنے کے لیے کتنی رقم دینی ہو گی۔سابق وزیر خارجہ نے جو بائیڈن کی ایران کے حوالے سے اپروچ اور ایران کے جوہری ہتھیاروں کے معاہدے میں ممکنہ واپسی سے متعلق متضاد باتوں کے بارے میں بتایا۔مائیک پومپیو نے کہاکہ ایران نے پہلی بار ہی اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں جھوٹ بولا تھا، ہم کسی ایسے شخص سے کیوں مذاکرات کریں جو یہ جھوٹ بولے کہ اس کا پروگرام اس سے ماورا ہے۔” انہوں نے مزید کہا ”اقوام متحدہ کا ادارہ آئی اے ای اے ایران سے این پی ٹی کے تقاضے پورے کرنے کے لیے کہہ رہا ہے۔ یہ اچھی بات ہے مگر یہ کئی ماہ پہلے ہونا چاہیے تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...