ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے مقدس دارالحکومتمکہ معظمہ کی میونسپلٹی نے اس سال حج کے سیزن کے لیے اپنے سروس پلان کی تیاری کی تفصیلات جاری کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق میونسپلٹی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس بار حجاج کرام کی خدمت کے لیے 22,000 سے زیادہ رضاکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں تمام میونسپل کام شامل ہیں۔ یہ رضا کار وزارتِ بلدیات، دیہی امور اور ہاوسنگ کے فالو اپ کا حصہ ہیں۔مکہ معظمہ بلدیہ کے سرکاری ترجمان اسامہ الزیتونی نے بتایا مکہ سیکرٹریٹ کے ورک پلان میں تمام 16 ذیلی میونسپلٹی شامل ہیں جو تمام میونسپل سروسز میں کام کرتی ہیں۔ مقدس دارالحکومت کے سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تعداد 3159 ہے۔ اس کے علاوہ آپریٹنگ، مینٹیننس، لائٹنگ، صفائی ستھرائی اور سلاٹرنگ یونٹس کے 3600 ملازمین اور 500 ہیلتھ ورکرزاور عارضی مبصرین شامل ہیں۔ ان میں سے 14,000 سے زیادہ کو مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں تقسیم کیا جائے گا جب کہ 1250 رضا کاروں کوپبلک سیکیورٹی معاونین، مجاہدین اور اسکاٹس میں شامل کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...